بی این ایم جنوبی کوریا کے انتخابات ، نصیر بلوچ صدر منتخب

204

دو اگست کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں لانگ مارچ اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا – اجلاس میں فیصلہ

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی این ایم جنوبی کوریا زون کا جنرل باڈی اجلاس زونل آرگنائزر نصیر بلوچ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث آئے۔ پارٹی کارکردگی، مختلف پروگراموں کے انعقاد کے بارے میں بحث مباحث کے بعد زونل انتخابات کرائے گئے۔ انتخابات میں نصیر بلوچ صدر، عابد بلوچ نائب صدر، یاسین بلوچ جنرل سیکریٹری، ذکریا بلوچ جوائنٹ سیکریٹری اور طلال بلوچ فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دو اگست کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں لانگ مارچ اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس لانگ مارچ اور مظاہرے کا مقصد راشد حسین کی عرب امارات میں غیر قانونی گرفتاری اور پاکستان حوالگی اور گمشدگی سمیت پاکستان کے ہاتھوں ہزاروں بلوچوں کی گمشدگی کو دنیا کے سامنے آشکار کرنا ہے۔ مظاہرے میں پمفلٹ تقسیم کیئے جائیں گے، متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی سفارت خانوں میں یادداشتیں جمع کرائی جائیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں زونل صدر اور عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچ جہد آجوئی اور پاکستانی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے اور ہم جنوبی کوریائی سرکار اور عوام کو پاکستان کا اصل چہرہ دکھانے میں ہر ممکن کوشش کریں گے کہ اس جدید دور میں پاکستان کس طرح بلوچستان کو ایک کالونی بنا کر مظالم ڈھا رہا ہے۔ ہماری ہمیشہ یہی کوشش جاری رہے گی کہ عالمی دنیا کو اس بات پر قائل کیا جائے کہ وہ بلوچستان میں بربریت اور درندگی پر پاکستان کے خلاف اصولی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے۔