بولان : فورسز کی بڑی تعداد میں آمد، آپریشن کا خدشہ

115

گذشتہ روز سبی سے ملنے والی لاش کی شناخت مچھ کے رہائشی کے نام سے ہوئی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں فورسز کی بڑی تعداد میں آمد جاری ہے جس کے باعث علاقے میں فوجی آپریشن کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز بولان کے علاقے مچھ کے قریب نیشنل، گونی پرا اور گرد و نواح کے علاقوں میں پیش قدمی کررہے ہیں۔

مذکورہ علاقوں میں گذشتہ رات سے فوج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

علاقائی ذرائع  مذکورہ علاقوں میں فوجی آپریشن کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں جبکہ گذشتہ دنوں انہی علاقوں میں فوجی آپریشن کی گئی تھی۔

دریں اثناء گذشتہ روز سبی میں چاکر روڈ چونگی قبرستان سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی ۔

ایدھی ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت محمد گل ولد لعل محمد قوم قمبرانی سکنہ مری آباد مچھ کے نام سے ہوئی ہے۔