بلوچستان :شدید گرمی کی لپیٹ میں

102

شدید گرمی کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ، کئی علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے –

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار، گرمی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ، زیارت میں درجہ حرارت 20، قلات میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں درجہ حرارت 36، تربت میں 33، جیونی میں 29، گوادر اور پسنی میں 30 سینٹی گریڈ، خضدار میں 25، لورالائی اور ژوب میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ، لسبیلہ اور پنجگور میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا-

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ کے مغربی، جنوبی اضلاع اور میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔