بلوچستان : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری

297

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ خزانہ بلوچستان کے نوٹی فکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں وفاقی حکومت کی طرز پر ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2019 کے تحت اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں دس فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 20 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مستقل اور کنٹریکٹ دونوں سرکاری ملازمین کے لئے تنخواہوں میں یکساں اضافہ کیا گیا ہے۔