بلوچستان : دو افراد کی لاشیں برآمد

177

خضدار اور ژوب سے دو لاشیں برآمد ہوئی ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خضدار اور کوئٹہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

برآمد ہونے والے لاشوں کو مقامی ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے اسپتال منتقل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے سرحدی علاقہ شاہ نوارنی سے محمد شفیق ولد جمعہ خان جتک کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

دریں اثناء ژوب میں کوئٹہ روڈ پر حاجی محمد علی پمپ کے قریب قبرستان سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ، جسے شناخت کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔