ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ یو بی اے

168

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوے کہا کہ آج تین بجے کے وقت ہمارے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے ٹلینگوخ کے مقام پہ واقع ایف سی کے چیک پوسٹ پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ فورسز کے زیر استعمال گاڑی کو بھی سرمچاروں نے نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کردیا۔

مزار بلوچ نے کہا کہ یہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔