انگلینڈ کرکٹ کا نیا ورلڈ چیمپئن

287

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے فائنل میں میزبان انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دے دی اور پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپئن بن گیا۔

لارڈز کے تاریخی گرائونڈ پر انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ فائنل کھیلا گیا،میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے ہوا۔

انگلینڈ نے پہلے سپر اوور کھیلا اور نیوزی لینڈ کو 16رنز کا ہدف دیا، جمی نیشم کے چھکے کے بعد لگا کہ میچ نیوزی لینڈ جیت جائے گا مگر ایسا نہ ہوسکا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ لگاتار تیسرا موقع ہے جب میزبان ٹیم نے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

اس سے قبل 2011ء میں بھارت اور 2015ء میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50اوورز میں 8وکٹ پر 241رنز بنائے اور انگلش ٹیم کے لئے242رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

انگلش ٹیم نے آل آئوٹ پر 241رنز بنائے،یوں ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل ٹائی ہوگیا۔

انگلش ٹیم کی طرف سے بین اسٹوکس 84رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ نیوزی لینڈ کے جمی نیشم اور فرگوسن نے 3،3 وکٹ اپنے نام کیں۔