افغانستان : کندھار میں دھماکہ 11 عام شہری جانبحق 34 زخمی

245

دھماکہ عام شہریوں کے مزدا گاڑی پہ ہوا ۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے کندھار میں طالبان کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کی زد میں آکر عام شہریوں کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ۔

بارودی سرنگ کا دھماکہ کندھار کے ضلع خاکزیز درازاب کے علاقے میں ہوا جہاں ایک مزدا گاڑی جو کہ قریبی صوبے ہلمند سے شاہ آغا نامی بزرگ کی مزار پہ جارہا تھا ۔

دھماکے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 11افراد جانبحق جبکہ 34 زخمی ہوئیں ہیں ۔

افغانستان کے اکثر علاقوں میں طالبان و دیگر شدت پسندوں گروپوں کی جانب سے فورسز کو نشانہ بنانے کےلئے بارودی سرنگ بچھائے گئے جن کی زد میں اکثر اوقات عام شہری آکر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔