افغانستان میں حالات بہتری کی جانب بڑھنے پر پاکستان وہاں پہ دہشت گردی کو مزید ہوا دے رہا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر افغانستان کے آنے والے الیکشن میں نائب صدارت کے امیدوار امراللہ صالح پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ افغانستان میں حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں تو ہمسایہ ملک پاکستان افغانستان اور بلوچستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے ۔
واضح رہے گذشتہ روز کابل میں ہونے والے دھماکے میں امراللہ صالح معمولی زخمی ہوئے تھے جبکہ دو افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے تھے ۔
امر اللہ صالح کے مہمان خانے پر ہونے والے حملے کی بی ایس او آزاد کے سابق چیئرمین اور بی ایل اے کے موجودہ رہنما بشیر زیب بلوچ نے بھی مذمت کی تھی ۔