افغانستان : ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش حملہ 5 افراد جانبحق 40 زخمی

197

خودکش دھماکہ علاقے میں قومی ملک کے بیٹے کی شادی میں ہوا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد جانبحق جبکہ چالیس سے زائد افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

خود کش دھماکہ ننگرہار کے ضلع پچیراگام میں ملک تور کے گھر میں ہوا ۔

ننگرہار گورنر کے ترجمان عطاءاللہ خوگیانی نے کہا حملے کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق اور چالیس سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب افغان طالبان نے ننگرہار میں ہونے والے دھماکے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اس دھماکے میں ہاتھ نہیں ۔