کیچ :فورسز پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

138

راکٹ حملوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا – میجر گہرام بلوچ 

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں گ٘ورکوپ میں فوجی کیمپ کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے –

ترجمان نے کہا ہے کہ کیچ کے علاقے گورکوپ میں ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات فوجی کیمپ کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جو سیکورٹی فورسز کے کیمپ کے اندر جا گرے-

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ حملے میں سیکورٹی فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے