بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ

340

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔ کئی اضلاع میں کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔

ژوب اور قلات ڈویژن سمیت، سبی، مکران اور نصیر آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سبی، نصیر آباد، جعفر آباد، خضدار، پشین، ژوب، قلعہ عبداللہ، آواران، تربت سمیت دیگر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 37، سبی 47،تربت 42، گوادر 40، خضدار 40، ژوب 38، پنجگور 40 اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ژوب اور قلات ڈویڑن سمیت، سبی، مکران اور نصیر آباد میں چند مقامات میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔