کیچ: چاقوؤں کے وار سے سرکاری حمایت یافتہ شخص قتل

128

قتل کیے جانے والے شخص کا تعلق ڈیتھ اسکواڈ گروپ سے بتایا جارہا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نامعلوم افراد نے چاقوؤں کے وار سے سرکاری حمایت یافتہ شخص کو قتل کردیا-

تفصیلات کے مطابق پروم سے تعلق رکھنے والے امام الدیں ولد اختر کو آج صبح زامران کے علاقے زیارت میں چاقوؤں کے وار کر کے قتل کردیا گیا ہے –

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص تیل لیجانے والی گاڑیوں سے ٹیکس وصول کررہا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے انہیں پکڑ کر قتل کردیا –

ڈیتھ اسکواڈ گروپوں کے حوالے سے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ریاستی سرپرستی میں چلنے والے مقامی ڈیتھ اسکواڈ گروپیں علاقوں میں اغواء کاری کے علاوہ چوری ڈکیتی اور قتل جیسی معاشرتی برائیوں میں ملوث ہوتے ہیں۔