کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

145

مقامی انتظامیہ کے مطابق ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے کرانی روڑ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کرکے اس کی گاڑی اپنے ساتھ لے گئے ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ ڈکیتی کی واردات کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں فدا حسین نامی شخص جانبحق ہوگیا۔

مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد مقتول فدا حسین کی گاڑی اپنےہمراہ لے گئے ۔

ایدھی سروس کے رضا کاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پہ ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا ۔