دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جانبحق اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔
ایدھی ذرائع کے مطابق دونوں افراد کی نعشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جانبحق ہونے والے دونوں افراد سگے بھائی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے آخری اطلاعات تک واقعے میں ملوث افراد کے حوالے سے کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔