حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔
فائرنگ کا واقعہ پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کے حدود میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو پرانی دشمنی کے بناء پر قتل کیا گیا ہے اور مقتولین کا تعلق عمرانی قبیلے سے ہیں۔
مسلح حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مقتولین کی لاشیں ضروری کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔