پنجگور: مسلح افراد کا فورسز پر حملہ

199
File Photo

فورسز اور مسلح حملہ آوروں کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کی چوکی کو پنجگور کے علاقے پروم میں نشانہ بنایا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پروم ٹوبہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کور کے چوکی کو نشانہ بنایا، اس دوران فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

حملے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم عسکری حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

پنجگور شہر سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں فورسز کو مختلف بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم آج ہونے والے حملے کہ ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔