پنجگور: فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

206

بم حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

فورسز کو پنجگور کے علاقے چتکان بازار کباڑی مارکیٹ کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جبکہ فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب پاکستانی فوج اور پولیس کی گاڑیاں وہاں سے گزر رہے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک فرنٹیئر کور اہلکار اور پولیس حوالدار نصیب اللہ شدید زخمی ہوئے ہیں تاہم ابھی تک تعین نہیں کیا جاسکا ہے کہ دھماکے کا نشانہ کون تھا۔

دھماکے کے بعد ڈپٹی کمنشر پنجگور، ڈی پی او اور فرنٹیئر کور کے اعلیٰ آفیسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو فورسز نے سیل کردیا۔

بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح پنجگور میں بھی فورسز پر متعدد حملے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرچکی ہے تاہم آج ہونے حملے کی ذمہ دری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔