پسنی : کرنٹ لگنے سے نوجوان جانبحق

205

پسنی میں واقعہ آج صبح پیش آیا ۔

مقامی ذرائع سے ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق پسنی کے قریبی ماہیگیر بستی چربندن میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جانبحق ہوگیا ۔

جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت نبیل کے نام سے ہوئی ۔

 مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے تار گرلز پرائمری سکول کے قریب گرا ہوا تھا جب یہ نوجوان یہاں سے گزر رہا تھا اور اسے معلوم نہ تھا جس کی وجہ سے پاؤں میں کرنٹ لگنے سے جان کے بازی ہار گئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں کیسکو کا عملہ موجود نہیں ہے۔