پسنی سے ڈائریکٹریٹ فشریز آفس منتقل، ماہی گیروں کا احتجاج

497

ڈائریکٹریٹ فشریز آف بلوچستان ہیڈآفس کو پسنی سے سربندن منتقل کرکے ماہی گیروں کے حقوق پر شب خون ماراگیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹریٹ فشریزآف بلوچستان آفس پسنی سے سربندن منتقل کردیا گیا اور پسنی کو فشریز اسٹیشن بنادیا گیا، ماہی تنظیموں سمیت سیاسی پارٹیوں کا شدید احتجاج، آفس منتقلی کوماہی گیروں کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کی سازش قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ فشریزآف بلوچستان کے مین آفس کو پسنی سے سربندن منتقلی کے خلاف پسنی کے سیاسی پارٹیوں سمیت ماہی گیر تنظیموں نے شدید احتجاج کیا، نیشنل پارٹی، بی این پی سمیت ماہی گیر تنظیم بھی مذکورہ فیصلے پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

اس سلسلے میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹریٹ فشریز آف بلوچستان ہیڈآفس کو پسنی سے سربندن منتقل کرکے ماہی گیروں کے حقوق پر شب خون ماراگیا ہے۔ ڈائریکٹریٹ فشریزآف بلوچستان ہیڈآفس جو پسنی میں قائم تھا لیکن اب پسنی میں صرف ایک اسٹیشن بنادی گئی ہے۔.

یہ بھی پڑھیں: پسنی میں آئل ریفائنری کے لئے ایک لاکھ ایکٹر زمین پر قبضہ

ماہی گیرتنظیموں کے مطابق پسنی کے ماہی گیر پہلے سے تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اب انہیں مزید پسماندگی کی جانب دھکیلا جارہاہے۔

واضح رہے کہ پورے ضلع گوادرمیں سب سے زیادہ ماہی گیرکشتیاں پسنی میں رجسٹرڈہیں جن کی تعدادڈھائی ہزارسے زائد ہے جو محکمہ فشریز سمیت حکومت بلوچستان کو ہرسال کروڑوں روپے کی ریونیودیتے ہیں۔