سرکاری حمایت یافتہ گروپ کے افراد پر مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ عید کی نماز پڑھنے جارہے تھے ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے واشک میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ۔
فائرنگ کا واقعہ واشک کے تحصیل ناگ کے یونین کونسل شنگر میں پیش آیا ۔
مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں جہانگیر ولد لشکر خان ، بشیر ولد خدا بخش اور واحد بخش ولد جہانگیر شامل ہیں
علاقائی زرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروپ سے ہے ۔