نصیر آباد: گروہوں میں تصادم، 2 افراد زخمی

193

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد میں ٹول پلازہ کے قریب ایک قبیلے کے دو گرہوں میں تصادم میں ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے استعمال سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی صدر تھانہ کی حدود ٹول پلازہ کے قریب ایک قبیلے کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے جبکہ مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔