متحدہ عرب امارات میں گذشتہ سال حراست بعد لاپتہ کیئے جانے والے انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین کے ہمشیرہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد حسین کی متحدہ عرب امارات کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کو 5 مہینے کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ ان کے وکیل اور خاندان کے کسی فرد کو ان سے ملاقات کیلئے نہیں چھوڑا جارہا ہے اور نہ ہی انہیں ابھی تک امارات کے کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین کے جبری گمشدگی کے خلاف عید کے دن احتجاجاً سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ہیش ٹیگ #ReleaseRashidHussain کیساتھ کمپئین چلائی جائیگی، کمپئین چلانے کا مقصد انسانی حقوق کے تنظیموں اور عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا ہے کہ وہ راشد حسین کے حوالے سے اپنی خاموشی تھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا ہم دنیا کے تمام مہذب اقوام سے التجاء کرتے ہیں کہ وہ راشد حسین کے جبری گمشدگی کیخلاف آواز اٹھانے میں ہمارا ساتھ دیں اور عرب امارات سمیت عالمی برادری کی خاموشی کو تھوڑنے میں ہماری مدد کریں۔