مکران: تین اضلاع میں بجلی کا بحران

194

بلوچستان کے مکران ڈویژن کے تین اضلاع گوادر ، کیچ اور پنجگور میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے تین اضلاع کو ایران سے بجلی کی فراہمی میں شاٹ فال کے باعث خلل پیدا ہوا ہے جس کے سبب شدید گرمی کی موسم میں کیچ ، گوادر اور پنجگور کے عوام بغیر بجلی گزارہ کررہے ہیں ۔

ٹی بی پی رپورٹ کے مطابق ایران سے بلوچستان کے تین اضلاع کو سو میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے اور اب چالیس میگا واٹ بجلی مل رہا ہے جبکہ تینوں اضلاع میں بجلی کی طلب ایک سو پچاس میگا واٹ ہے۔

بجلی بحران پہ علاقے کے عوام اپنے نمائندوں سے سخت نالاں ہیں کہ وہ صرف الیکشن کے وقت علاقے میں آتے ہیں اب جبکہ علاقے میں عوام مسائل میں گھرے ہوئے ہیں تو عوامی نمائندےاسلام آباد اور کوئٹہ سے باہر نکلنے کا نام تک نہیں لے رہے ہیں ۔

مکران سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ میں زیر تعلیم  طالب علم فتح بلوچ نے کہا کہ مکران میں آٹھ ایم پی ایز اور تین ایم این ایز کے باوجود علاقے کے علاقے اس جدید دور میں  لالٹین جلانے پہ مجبور ہیں ۔

مکران کے عوام نے بجلی بحران پہ مطالبہ کیا کہ انھیں میگا پروجیکٹ نہیں میگا واٹ اور بجٹ نہیں بلکہ بجلی چاہیے۔

سوشل میڈیا پہ میران کمال  نے مکران میں بجلی بحران پہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ حب کا پاور پلانٹ بلوچستان کو بجلی دے گا یا سندھ کو ؟

انہوں نے آگے لکھا کہ بلوچستان کی سرزمین زرخیز ہے مگر اپنے عوام کےلئے نہیں بلکہ دیگر صوبوں کےلئے ۔

واضح رہے کہ مکران کا شمار بلوچستان کے گرم ترین علاقوں میں ہوتا ہے ۔