نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس کے سربراہ ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہاہے کہ اگر اپوزیشن جماعتیں ملک بچائیں گے تو ہم ساتھ دینگے، اپوزیشن جماعتوں کا جمہوریت مخالف اتحاد خوش آئند اقدام ہے،وفاقی حکومت نے بجٹ میں عوام کے ساتھ مذاق ہے بلوچستان کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کا ازالہ نہیں کیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے جو بھی حکومت بنا بلوچستان کے عوام سے معافی مانگی مگر تمام تر حالات کے باوجود بلوچستان کے ساتھ انصافی کے تقاضے پورے نہیں کئے جس کی وجہ سے 70سالوں میں بلوچستان کی معاشی حالت بہتر نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خوش آئند اقدام ہے اگر اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کرے تو مسائل حل ہونگے وفاقی حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کر کے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، نیب سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر کے جمہوریت کو کمزور کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں مگر جمہوریت کو کسی نے بھی کمزور کرنے کی کوشش کی تو ہم ان کیخلاف کھڑے ہونگے۔
انہوں نے کہا ملک کو ایک بار پھر بحرانوں کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کو اب سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے اگر اپوزیشن جماعتیں ملک بچائیں گے تو ہم ساتھ دینگے، اپوزیشن جماعتوں کا جمہوریت مخالف اتحاد خوش آئند اقدام ہے وفاقی حکومت نے بجٹ میں عوام کے ساتھ مذاق کیا بلوچستان کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کا ازالہ نہیں کیا۔