فیس بک نے راشد حسین کیلئے آواز اٹھانے والی صفحے کو معطل کردیا

275

فیس بک کی جانب سے رہلیز راشد حسین صفحہ معطلی کے بعد نیا صفحہ بنایا گیا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وہاں کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے بلوچ سیاسی و انسانی حقوق کے کارکن راشد حسین کیلئے آواز اٹھانے والی صفحے کو فیس بک انتظامیہ نے معطل کردیا جس کےبعد ایک نیا صفحہ متعارف کرا دیا گیا ۔

فیس بک کی جانب بند بند ہونے کے بعد ایک نیا صفحہ  اسی نام سے بنایا گیا ۔

یاد رہے متحدہ عرب امارات میں لاپتہ ہونے والے راشد حسین کو چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے جس کے اغواء کے خلاف بلوچ سوشل میڈیا کارکن اکثر اوقات سوشل میڈیا پر کمپین چلاتے ہیں ۔

راشد حسین کے عدم بازیابی کے خلاف بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے بیرون ممالک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جارہا ہے۔