علی حیدر بلوچ بازیاب ہوگئے

861

گذشتہ روز گوادر سے لاپتہ ہونے والا علی حیدر بلوچ بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا علی حیدر بلوچ بازیاب ہوگئے ۔

واضح رہے کہ علی حیدر بلوچ لاپتہ محمد رمضان کا بیٹا ہے جسے لاپتہ ہوئے دس سال ہونے کو ہے۔

علی حیدر کی اغواء پہ بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں کے علاوہ دیگر انسان دوست لوگوں نے بھی اس کی بھر پور مذمت کی۔