زہری: لیویز ٹیم پر مسلح افراد کا حملہ

160

حملے میں لائن افسر سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوئیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسلح افراد نے لیویز ٹیم کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز ٹیم نشانہ بنایا ۔

مسلح افراد کے حملے میں لیویز لائن آفیسر عطاءاللہ زہری سمیت متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔