جنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ دھماکے میں پاکستانی فورسز کا اہلکار ہلاک

172

جنوبی وزیرستان میں دھماکے سے پاکستان فورسز کا اہلکار ہلاک ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیر ستان تحصیل سراروغہ میں بارودی سرنگ دھماکے سے سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا  ۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں پیش آیا جہاں زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار  چیک پوسٹ کے لیے پانی کا پائپ ٹھیک کرنے گیا کہ راستے میں دھماکا ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی ایازالدین کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لاچی کوہاٹ سے ہے۔

دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جنگجوؤں نے پاکستانی اہلکار کو لینڈ مائن کے ذریعے نشانہ بنایا۔