بی ایل ایف نے پنجگور و آواران حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

197

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے آواران اور پنجگور پاکستانی آرمی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج جمعہ کے روز صبح پانچ بجے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقے بریت میں پاکستانی فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور ان میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد گاڑیوں اور لاشوں کو اْٹھانے کیلئے کئی فوجی گاڑیاں اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جنکو دو ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل تھی۔ حسب سابق ہواس باختہ فورسز نے کامیاب حملے کے بعد گرد و نواح کے علاقوں میں آپریشن شروع کر نے کے ساتھ عام آبادیوں کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ کل رات پنجگور چتکان میں سرمچاروں نے آرمی کے مرکزی کیمپ پر گرنیڈ لانچر کے تین گولے فائر کئے جو کیمپ کے اندر جا گرے۔

حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس دوران سرمچاروں اور قابض فوج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔