بی ایل ایف نے تربت دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

465

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سرمچاروں نے ضلع کیچ کے شہر تربت میں تربت ندی پُل پر قابض فوج کی ایک ویگو گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

بی ایل ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے کی زد میں آکر گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار سات اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح تربت کے علاقے جوسک میں سڑک کنارے دیسی ساختہ بم کا زوردار دھماکہ ہوا تھا۔

دھماکے کے بعد تحقیقات کیلئے انتظامیہ اور مقامی پولیس کے جانب سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔