بولان آپریشن : فورسز کے ہاتھوں 3 افراد جانبحق، متعدد گرفتار

252
فائل فوٹو

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے زمینی و فضائی آپریشن تاحال جاری ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ دوران آپریشن فورسز نے رکھیہ خان سمالانی، ہزار خان سمالانی، ملک داد سمالانی، رسول بخش، دُر محمد، دُرا مری، بنگل مری، انگل مری، عبداللہ سمالانی سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

علاقائی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فوجی آپریشن کے دوران فورسز عام آبادی کو نشانہ بنا رہا ہہے اور اس دوران فورسز کے ہاتھوں تین افراد کے جانبحق ہونے کی بھی اطلاعات ہے جن کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے۔

یاد رہے بولان کے علاقوں بزگر، درک اور شہرگ کے علاوہ ہرنائی کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز آج صبح سے کیا گیا جس میں پاکستان آرمی کے زمینی فوج سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر حصہ لے رہی ہے ۔

فورسز نے متعدد علاقوں کی مختلف مقامات پہ ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کے سبب لوگوں بالخصوص خواتین و بچوں اور مریضوں کو شہروں کی طرف سفر کرنے پہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔