بلوچستان : کیچ سے فورسز کے ہاتھوں ایک اور بلوچ لاپتہ

244

مذکورہ گھر کو اس سے قبل بھی فورسز نے نذر آتش  کردیا تھا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران گھروں کی تلاشی لی گئی اور ایک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں کوہاڑ کے مقام پر پاکستانی فورسز نے گذشتہ رات داداللہ ولد گل محمد کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے بیٹے ثنا اللہ کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران آپریشن گھر میں لوٹ مار کرنے سمیت خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گذشتہ سال فوجی آپریشن کے دوران داد اللہ کے گھر کو نذر آتش کیا گیا تھا۔