بلوچ مائیں لاپتہ بچوں کی انتظار میں دم توڑ رہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹراللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ۔
بلوچ رہنما نے کہا کہ یہ بہت دل دکھانے والی بات ہے کہ عنایت اللہ بنگلزئی کی ماں اپنے بیٹے کے غم سے انتقال کر گئی، جسے پاکستانی ایجنسیوں نے اغواء اور لاپتہ کیا ہے۔
عنایت اللہ بنگلزئی کی ماں وہ واحد ماں نہیں ہے بلکہ بے شمار مائیں اپنے پیاروں کے لئے پریشانی و مصیبت میں مر رہی ہیں۔
آزادی پسند بلوچ رہنماء نے مزید کہا کہ دنیا کو پاکستان کے مظالم کا نوٹس لینا چاہئیے۔
یاد رہے کہ لاپتہ عنایت اللہ بنگلزئی کی ماں کے علاوہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ میر گل مری اور عبدالغفار کی والدہ بھی اپنے اپنے فرزندوں کی بازیابی کی امید لئے اس دار فانی سے رخصت ہوئیں ۔