ایران کےلیے امریکی خصوصی ایلچی برائن ہُک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لیے فوٹوشاپ سافٹ ویئرکا استعمال کررہا ہے تاکہ دنیا کو ایرانی فوجی صلاحیت سے مرعوب کیا جاسکے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران کی میزائل اور دیگر ہتھیاروں کی دفاعی صلاحیت ایسی نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے۔ ایران فوٹوشاپ سافٹ ویئر کی مدد سے اپنی دفاعی صلاحیت کے بارے میں دنیا کی آنکھوںمیں دھول جھونک رہا ہے۔ تہران نے اپنے جدید ترین جنگی طیاروں کی جو تصاویر جاری کی ہیں وہ سب فوٹوشاپ کا کمال ہے جس کی مدد سے پرانے طیاروں کونئی شکل میں دکھایا گیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی سماجی رابطوں کے لیے کام کرنے والی ٹیم نے ٹویئٹر پرایک فوٹیج پوسٹ کی ہے ہے جس میں برائن ہُک کو ایران کی طرف سے اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی تکینیکس پر بریفنگ دیتے دکھایا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران نے فوٹوشاپ پروگرامنگ کی مدد سے میزائل داغے جانے کی تصاویر جاری کی ہیں تاکہ تہران کی میزائل اور جنگی صلاحیت سے دنیا کومرعوب کیا جا سکے۔
انہوں مزید کہا کہ ایران نے فوٹوپ شاپ کی مدد سے پرانے طیاروںکی نئے انداز میں تصاویر بنا کر انہیں نئے جنگی طیاروں کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
برائن ہک نے کہا کہ امریکا ایران پر اس وقت تک دباو برقرار رکھے گا جب تک وہ اپنی معاندانہ روش تبدیل نہیںکردیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وائیٹ ہاوس ایرانی رجیم اور اس کی ملیشیائوں میںکوئی فرق نہیں کرتا۔