اوستہ محمد : دو بچے نہر میں ڈوب کر جانبحق

139

دونوں بچے گذشتہ روز لاپتہ ہوئے تھیں۔

بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے علاقے اوستہ محمد میں
نہر میں ڈھوبنے سے دو کمسن بچے جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شام کو محراب شاہ کالونی کے رہائشی محمد صدیق چہوان کی بیٹی چھ سالہ شکیلا بی بی اور محمد مراد کا پانچ سالہ بیٹا محمد نواز گھر سے باہر نکلے اور لاپتہ ہوگئے۔

والدین کے مطابق بچوں کو شہر میں بہت تلاش کی گئی اور پولیس کو اطلاع دینے سمیت شہر میں اعلانات بھی کروایا لیکن بچے نہیں ملے دوسرے روز صبح بچوں کی نعشیں ساتھ گزرنے والی نہر خانپور شاخ سے ملیں۔

بچوں کی نعشیں ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا، عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں۔

ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ ہلاکتیں ڈوبنے سے ہوئی ہیں۔