حملے میں طالبان کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغاستان کے جنوبی صوبے کندھار میں طالبان کے حملے میں 16 پولیس اہلکار مارے گئے ۔
پولیس اہلکار کندھار صوبے کے ضلع تختہ پل کے ملید کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں مارے گئے ۔
دوسری جانب طالبان نے دعوی کیا کہ انہوں نے حملے میں بیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ پولیس کی جوابی حملے میں ایک طالبان جنگجو بھی مارا گیا۔
تاہم آزاد زرائع سے طالبان ترجمان قاری محمد یوسف کے دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔
ٹی بی پی نمائندہ کابل کے مطابق حالیہ کچھ عرصے سے افغانستان کے صوبے کندھار میں طالبان کے حملوں میں شدت دیکھنے میں آیا ہے جس کے جواب میں افغان و امریکی فورسز نے بھی طالبان کے خلاف زمینی و فضائی حملوں میں تیزی لایا ہے۔