یوسف عزیز مگسی کے راہ پر گامزن ہوکر عوام کو منظم کرنا ہوگا – این ڈی پی

251
File Photo

یشنل ڈیمو کریٹک پارٹی بلوچستان کی عوام کی آواز ہر سطح پر سیاسی اور جمہوری طور بلند کرے گی – شاہ زین بلوچ

نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے زیراہتمام یوسف عزیز مگسی کے برسی کی مناسبت سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، تعزیتی ریفرنس میں پارٹی کے ورکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس میں یوسف عزیز مگسی کی جدوجہد کو سراہا گیا جنہوں نے اس وقت حالت کے مطابق ایک سیاسی جماعت انجمن اتحاد بلوچستان کی بنیاد ڈالی، نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر شاہ زین بلوچ نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوسف عزیز مگسی کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے ہمیں بھی بلوچستان میں سیاسی طور پر عوام پر منظم کرنا ہوگا تاکہ بلوچستان کے سیاسی قومی معاشی حقوق حاصل کیئے جاسکیں اور اسی مقصد کیلئے نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کی بنیاد ڈالی گئی ہے اور نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی بلوچستان کی عوام کی آواز ہر سطح پر سیاسی اور جمہوری طور بلند کرے گی۔

تعزیتی ریفرنس سے نیشنل ڈیمو کرریٹک پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر چنگیز بلوچ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بلوچ عوام کو سیاسی اور عالمی بنیادوں پر منظم کرنا ہوگا تاکہ وقت اور حالات کا مقابلہ کیا جاسکے۔