فورسز نے کیچ سے گوادر ہوٹل پر حملہ کرنے والے فتح بلوچ کے والد اور ان کے کزن کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوادر پی سی ہوٹل کے حملہ آور حمل فتح کے والد اور کزن کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
فورسز نے رات تین بجے ضلع کیچ کے علاقے نودز میں حمل فتح کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے والد فتح محمد بلوچ اور کمسن کزن نصرت بلوچ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
خیال رہے اس قبل بھی فورسز نے گوادر ہوٹل پر حملہ کرنے والے اسد بلوچ کے گھر چھاپہ مار کر ان کے تین بھائیوں کو اپنے ساتھ لے گئے جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا ۔
یاد رہےحمل فتح بلوچ گذشتہ دنوں گوادر میں پانچ ستارہ ہوٹل پر حملہ آوروں میں سے ایک تھے اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی، بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے حملے کو آپریشن زر پہازگ کا حصہ قرار دیا تھا۔