گوادر، پنجگور: فورسز ہاتھوں 3 خواتین سمیت 4 افراد لاپتہ

199

گوادر سے فورسز نے تین خواتین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع گوادر اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت 4 افراد کو لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات فورسز نے ساحلی شہر گوادر میں اللہ بخش نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر تین خواتین کو لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے خواتین میں اللہ بخش کی زوجہ بی بی عائشہ اور دو بیٹیاں مہتاب او نائلہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اللہ بخش کو تین روز قبل فورسز نے لاپتہ کردیا تھا اج ان کے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین کو بھی اغوا کرلیا گیا۔

ادھر پنجگور میں سبزی منڈی سے پاکستانی فورسز رحیم ولد در محمد نامی نواجون کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

واضع رہے گذشتہ چند دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن اور لوگوں کو حراست بعد لاپتہ کرنے کے عمل میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے، اس سے قبل مختلف علاقوں سے لوگ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوچکے ہیں۔