کوہلو: فورسز کا اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ

277

حساس اداروں کی اطلاع پر لیویز فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا-

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو سے بڑے پیمانے پر اسلحہ برآمد گی دعویٰ کیا ہے –

سیکورٹی فورسز کے دعوے کے مطابق کوہلو کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا جن میں ایک ایل ایم جی، پسٹل اور 270 راؤنڈ سمیت 3، آر پی جی اور بڑی تعداد میں راؤنڈ برآمد کی گئی ہے-

یاد رہے اس سے قبل بھی فورسز نے ان علاقوں سے اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اسلحہ بلوچستان میں فورسز کے خلاف بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے استعمال کیئے جاتے ہیں-