کوئٹہ سے خاتون کی لاش برآمد

194

لاش کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

خاتون کی لاش کوئٹہ کے علاقے شاہ زمان روڈ سے برآمد ہوئی ہے۔

مقامی ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو شناخت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ہے جہاں اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

خاتون کی ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔