مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے آریانا ٹی وی کے اینکر پرسن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کابل کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے آریانا ٹی وی کے اینکر پرسن اور ولسی جرگے کے مشاور مینہ منگل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نےقتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افراد نے کارتہ نو کے ایریا میں مینہ منگل کو نشانہ بنایا ۔
مینہ منگل افغانستان کے ٹیلی ویژن چینل آریانا میں کام کرتی تھی اور اب ولسی جرگہ کے بیرونی کمیٹی کے مشیر کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی تھی ۔
اب تک قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ۔
تاہم اس سے قبل افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی جانب سے صحافیوں کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔