ژوب و بیسیمہ: ٹریفک حادثات میں1 شخص جانبحق، 6 زخمی

194

ژوب حادثے کے زخمیوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 1 شخص جانبحق جبکہ خواتین و بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے –

تفصیلات کے مطابق ژوب میں کوئٹہ روڈ تورہ خولہ کراس کے قریب کار گاڑی الٹنے سے خاتون اور بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے –

دریں اثناء بیسیمہ کے قریب تین گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

جانبحق اور زخمی افراد کو مقامی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے –

جانبحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق مستونگ کے علاقے کاریز سور سے ہیں۔