بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں آج پشتون تحفظ موومنٹ کے جلسے پر پاکستانی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ”میں پی ٹی ایم کی قیادت پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔“
چیئرمین خلیل بلوچ نے کہا ”فوج نے انہیں (پختونوں کو) حملے کا مرتکب ہونے کا الزام لگا کر پختون رہنماؤں سے سختی سے نمٹنے کی تیاری کی ہے۔ بنگالی اور بلوچوں کو اس حکمت عملی کا براہ راست تجربہ حاصل ہے۔“
واضح رہے کہ آج صبح شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم کے دھرنے میں شریک ہونے والے قافلے پر پاکستانی فوج نے فائرنگ کھول دی، فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جان بحق چالیس سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں پی ٹی ایم کے رہنما اور پاکستانی قومی اسمبلی کے ممبرمحسن داوڑ بھی شامل تھے۔ فوج نے پی ٹی ایم رہنما علی وزیر سمیت متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔