پنجگور: فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی

205

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ پنجگور کے علاقے وشبود میں اس وقت پیش آیا جب مذکورہ افراد درزی کے دکان میں بیٹھے ہوئے تھیں۔

انتظامیہ اس حوالے مزید کاروائی کررہی ہے جبکہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔