نصیر آباد :غیرت کے نام پر خاتون قتل

265

ملزمان خاتون کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں غیرت کے نام پر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا –

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ میر حسن کی حدود گوٹھ اللہ ورایا شر میں سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک عورت مسمات (س) کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے-

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

واضع رہے یہ پہلا واقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی ان علاقوں میں کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جہاں ذاتی دشمنیوں کے واقعات کو غیرت سے جوڑ کر بدلہ لیا جاتا رہا ہے۔