مستونگ حملے میں فورسز کے 2 اہلکار ہلاک کیئے – یو بی اے

126

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کر دہ بیان میں مستونگ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ضلع مستونگ کے علاقے اسپلینجی میں بلوچ سرمچاروں نے سیکیورٹی فورسز کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے اسپلینجی میں سیکیورٹی فورسز کے بیس کیمپ کی طرف جانے والے راستے پر بارودی سرنگ بچایا، آج فورسز اہلکار کیمپ سے نکل کر چوکیوں کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں باوردی سرنگ سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں، گاڑیوں اور سرکاری املاک سے دور رہیں، ٹرینوں میں سفر نہ کریں بلوچ سرمچار ان پر کھبی اور کئی بھی حملہ کر سکتے ہیں۔