مجید بریگیڈ کے فدائین  کو خراج عقيدت پیش کرتے ہیں۔ بی آر جی

459

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین  بلوچ نے نامعلوم مقام سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے مجید بریگیڈ کے فدائین نے گوادر میں جس طرح سخت فوجی حصار کو توڑ کر ہوٹل پے قبضہ کرتے ہوئے پاکستانی فوج کو پسپا کرکے چینی سامراج کے نمائندوں اور فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرکے یہ ثابت کردیا کہ بلوچ فرزاندانِ وطن اپنے وطن کی حفاظت و آزادی اور بلوچ ساحل و وسائل کی نگہبانی کیلئے آخری حد تک جاسکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر  جی مجید بریگیڈ کے ان فدائینِ وطن اسد بلوچ، حمل فتح، کچکول بلوچ اور منصف بلوچ کو ان کے عظیم قربانی پر سرخ سلام پیش کرتی ہے۔