قلات : فوج کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق ڈاکٹر شعیب کی تدفین آبائی علاقے میں ہوگی

646

قلات پارود میں پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ جھڑپ میں تین بلوچ آزادی پسند جنگجو جانبحق ہوگئے تھے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قلات کے علاقے پارود میں سیکورٹی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکاؤڈ کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق ہونے والے نواجون ڈاکٹر شعیب بلوچ کی میت انکے آبائی علاقے سنگ آباد لائی گئی جہاں آج انکو سپرد خاک کیا جائے گا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق شعیب بلوچ کے آخری دیدار اور تدفین کیلئے اہل علاقہ بڑی تعداد میں جمع ہوگئی ہے۔

شعیب بلوچ گذشتہ روز فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ جانبحق ہوئے تھے بعد میں بلوچ آزادی پسند تنظیم بی ایل اے نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ ایک جھڑپ میں تین ساتھی، ماما شمس پرکانی، شعیب بلوچ اور ظفر محمد حسنی شہید ہوگئے ہیں۔